پی آئی اے کے بعد اب محکمہ ریلوے نے بھی اپنے مسافروں کو ٹرین میں جدید سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Posted by Havelian.Net | Page Views: 15361
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ ریلوے نے مسافر ٹرینوں میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ریلوے حکام کے مطابق مسافروں کو انٹرنیٹ کی سہولت
مفت فراہم کی جائے گی اور انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لیے وائرلیس اور وائی فائی سسٹم بھی نصب کیا جائے گا۔
وفاقی زیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اس سے قبل ٹرینوں کے کرایوں میں بھی کمی کرچکے ہیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ حکومت نہ صرف ریلوے کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کا عزم رکھتی ہے بلکہ وہ چاہتی ہے کہ ایک بار پھر ریلوے پر مسافروں کا اعتماد بحال ہو۔
واضح رہے کہ پی آئی اے بھی مسافروں کو دوران پرواز فون اور ایس ایم ایس سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔
We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at [havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)

حویلیاں ٹرک مالکان کی طرف سے کی جانے والی ہڑتال ختم، حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے مطالبات منظور کر لیے